World

آذربائیجان میں سکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج، 37 افراد گرفتار

آذربائیجان میں سکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج، 37 افراد گرفتار
۴ گھنٹے پہلے

آذربائیجان میں سکولوں کے لیے نئے یونیفارم قواعد نافذ ہونے اور حجاب پہننے پر پابندی کے بعد مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے ضوابط کے تحت حجاب پہننے والی طالبات کو کلاسوں میں داخل ہونے سے روکے جانے کے واقعات سامنے آئے ہیں، جبکہ خواتین اساتذہ سے بھی سر کے دوپٹے اتارنے کے مطالبات کیے گئے ہیں۔ 

ان پابندیوں کے خلاف دارالحکومت باکو میں ہونے والے مظاہروں کے دوران حکام نے 37 افراد کو گرفتار کر لیا۔ 

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ باکو کے ضلع قرہ داغ میں احتجاج کرنے والے افراد نے ایک سکول کے ڈائریکٹر کی گاڑی کو آگ لگا دی۔ 

اسی طرح ضلع یاسامال میں ایک سکول کی عمارت کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی گئی۔ 

رپورٹس کے مطابق ان دونوں واقعات میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ 

واضح رہے کہ آذربائیجان کی حکومت نے 21 ستمبر کو تعلیمی اداروں کے یونیفارم سے متعلق نئے قواعد کی منظوری دی تھی۔ 

ان قواعد کے مطابق طلبہ کو ایسا لباس پہن کر کلاسوں میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی جو تعلیم کے سیکولر کردار کے خلاف سمجھا جائے یا سکول یونیفارم کے یکساں ضابطوں کو متاثر کرتا ہو۔ 

حکومت نے 6 اکتوبر سے لباس سے متعلق یہی شرائط اساتذہ پر بھی نافذ کر دی ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں