Pakistan

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
۲ گھنٹے پہلے

روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف نے چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقات بدھ کے روز جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی۔ 

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ 

دونوں جانب سے پاکستان اور روس کے سیکیورٹی اداروں کے درمیان قریبی روابط برقرار رکھنے اور باہمی رابطہ کاری کو مزید بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ 

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے روس کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

انہوں نے مشترکہ مفادات کے شعبوں، خصوصاً سیکیورٹی کے میدان میں عملی تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ 

روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ 

انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں