Pakistan
ایاز صادق سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات، گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی، جس میں گرفتار ارکان پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران بیرسٹر گوہر نے گرفتار ارکان پارلیمنٹ کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے اٹھایا۔
انہوں نے درخواست کی کہ زیر حراست ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے جائیں تاکہ انہیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ایوان میں لایا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی جماعت کے ارکان حراست میں ہیں، اس لیے انہیں ایوان میں پیش کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بیرسٹر گوہر کو یقین دہانی کرائی کہ اس معاملے پر قانونی مشاورت کی جائے گی۔