Entertainment

نوجوانوں کے احتجاج میں شرکت پر اداکار عمران خان کو 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت

نوجوانوں کے احتجاج میں شرکت پر اداکار عمران خان کو 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت
۷ دن پہلے

بالی ووڈ اداکار اور عامر خان کے بھانجے عمران خان کو ممبئی پولیس کی جانب سے 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے خلاف یہ کارروائی بھارت کے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے لیے ہونے والے احتجاج میں شرکت کے بعد کی گئی۔

 

ممبئی پولیس کے مطابق عمران خان نے شہر کے اگست کرانتی میدان میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی تھی، جہاں مظاہرین چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

 

رپورٹس کے مطابق پولیس نے احتجاج کے دوران اداکار عمران خان کو حراست میں بھی لیا تھا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان بھارتی شہری نہیں ہیں اور اس کے باوجود احتجاج میں شرکت کرنے پر ان کے خلاف امیگریشن ایکٹ کی متعلقہ شق کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔

 

ممبئی پولیس کی جانب سے جاری نوٹس میں انہیں 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

اس کارروائی کے بعد اداکار کی قانونی حیثیت اور نوٹس کے جواب میں ان کے ممکنہ آئندہ اقدامات توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں