Sports

عماد وسیم اپنے بچوں سے ملاقات نہیں کرتے، ثانیہ اشفاق

عماد وسیم اپنے بچوں سے ملاقات نہیں کرتے، ثانیہ اشفاق
۱ منٹ پہلے

پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابق اہلیہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثانیہ اشفاق نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹر نومبر 2025 کے بعد سے اپنے بچوں سے نہ ملے ہیں اور نہ ہی ان سے بات کی ہے، جبکہ بچوں کی تمام ذمہ داریاں وہ اکیلے نبھا رہی ہیں۔ 

حال ہی میں برطانیہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران صحافی نے ثانیہ اشفاق سے سوال کیا کہ کیا عماد وسیم اپنے بچوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں؟ 

اس سوال کے جواب میں ثانیہ اشفاق نے دعویٰ کیا کہ عماد وسیم بچوں سے ملاقات نہیں کرتے اور ان کی پرورش اور دیکھ بھال سمیت تمام ذمہ داریاں وہ خود سنبھال رہی ہیں۔ 

ثانیہ کے مطابق عماد وسیم نے آخری مرتبہ نومبر 2025 میں بچوں سے ملاقات کی تھی، جب وہ اپنے نومولود بیٹے زایان کو دیکھنے آئے تھے۔ 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس ملاقات کے بعد عماد وسیم نے نہ بچوں سے دوبارہ ملاقات کی اور نہ ہی ان سے کوئی بات چیت کی۔ 

ثانیہ اشفاق نے واضح کیا کہ وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکی ہیں اور اپنے بچوں کی بہتر انداز میں پرورش کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ 

واضح رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کے درمیان 2025 میں طلاق ہوگئی تھی، جس کے بعد کرکٹر نے سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ سے شادی کرلی تھی۔ 

بچوں سے ملاقات اور رابطہ نہ رکھنے سے متعلق یہ دعوے ثانیہ اشفاق کی جانب سے تقریب کے دوران کیے گئے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں