بگ باس 20 کے آئندہ پروگرام میں سلمان خان کی جگہ روہت شیٹی میزبانی کریں گے
بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس 20‘ کے آئندہ ہفتے نشر ہونے والے پروگرام ’ویک اینڈ کا وار‘ میں سلمان خان کی جگہ معروف فلم ساز روہت شیٹی میزبانی کریں گے۔
سلمان خان نے 18 اکتوبر کو نشر ہونے والی قسط کے دوران شو کے شرکا کو میزبانی میں اس عارضی تبدیلی سے آگاہ کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان پہلے سے طے شدہ پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث آئندہ ہفتے پروگرام کی میزبانی نہیں کر سکیں گے، جس کے بعد روہت شیٹی ان کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
روہت شیٹی اس سے قبل بھی مختلف ریئلٹی شوز کی میزبانی کر چکے ہیں اور انہیں ٹیلی ویژن پروگراموں کی میزبانی کا تجربہ حاصل ہے۔
وہ بالی ووڈ کی مشہور فلموں ’سنگھم‘، ’سمبا‘ اور ’چنئی ایکسپریس‘ کی ہدایت کاری کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ روہت شیٹی ایڈونچر ریئلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ کے کئی سیزنز کی میزبانی کر چکے ہیں۔
’خطروں کے کھلاڑی 15‘ کے اختتام کے بعد ’بگ باس 20‘ میں میزبانی ان کا اگلا ٹیلی ویژن منصوبہ ہوگا۔