Pakistan

بونیر میں مسافر وین الٹ گئی، 6 افراد جاں بحق، 17 زخمی

بونیر میں مسافر وین الٹ گئی، 6 افراد جاں بحق، 17 زخمی
۳ گھنٹے پہلے

بونیر کے علاقے باباجی کنڈاؤ میں مسافر ہائی ایس گاڑی الٹنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔ حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کا تعلق پشاور کے علاقے ہزار خوانی سے بتایا گیا ہے۔

 

ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 بونیر کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا۔

 

ترجمان کے مطابق امدادی آپریشن میں ریسکیو 1122 کی 5 ایمبولینسز اور 20 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

 

حادثے میں مجموعی طور پر 17 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں