Pakistan
عمرکوٹ میں باپ نے 4 بیٹیوں کو زہریلا مشروب پلا کر خود بھی پی لیا، پانچوں کی حالت تشویشناک
عمرکوٹ کے علاقے ڈھورو نارو میں ایک والد نے اپنی 4 بیٹیوں کو زہریلا مشروب پلانے کے بعد خود بھی پی لیا، جس کے نتیجے میں پانچوں افراد بے ہوش ہوگئے۔
واقعے کے بعد والد اور چاروں بچیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ افراد میں 30 سالہ کھیم چند اور اس کی چار بیٹیاں شامل ہیں، جن کی شناخت 7 سالہ جمنا، 5 سالہ لیلی، 4 سالہ بھوپی اور 2 سالہ وجی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پانچوں افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں مزید علاج کے لیے حیدرآباد ریفر کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق کھیم چند اپنی اہلیہ کے گھر چھوڑ کر چلے جانے کے باعث دلبرداشتہ تھا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے محرکات اور دیگر پہلوؤں سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔