World

سعودی عرب پر حوثیوں کے حالیہ حملوں میں ایران ملوث نہیں،اسماعیل بقائی

سعودی عرب پر حوثیوں کے حالیہ حملوں میں ایران ملوث نہیں،اسماعیل بقائی
۱ دن پہلے

ایران کی وزارتِ خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حالیہ حملوں میں تہران کے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ 

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک بیان میں واضح کیا کہ ایران یمن میں ہونے والی کارروائیوں میں کسی بھی کردار کے دعوے کی تردید کرتا ہے۔ 

ترجمان نے کہا کہ اگر یمن کے تنازع میں شامل فریق ایران سے ثالثی کی درخواست کریں تو تہران اس مسئلے کا پُرامن حل تلاش کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ 

اسماعیل بقائی کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے یمن کے حوثی گروہ کو مملکت کے خلاف حالیہ حملوں میں شدت لانے کی ترغیب دی۔ 

سعودی عرب کی جانب سے حوثیوں کے حملوں میں ایران کے مبینہ کردار پر الزام عائد کیے جانے کے بعد تہران نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ متعلقہ فریقوں کی درخواست پر وہ یمن کے تنازع کے مذاکراتی اور پُرامن حل کے لیے تعاون کر سکتا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں