World

فرانس میں مہنگائی کے خلاف احتجاج پُرتشدد، 143 سالہ تاریخی ٹاؤن ہال نذرِ آتش

فرانس میں مہنگائی کے خلاف احتجاج پُرتشدد، 143 سالہ تاریخی ٹاؤن ہال نذرِ آتش
۵ گھنٹے پہلے

فرانس میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج پُرتشدد صورت اختیار کر گیا۔ 

 

شہر لیموج میں نقاب پوش مظاہرین نے 143 سال پرانے تاریخی ٹاؤن ہال کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں عمارت کی چھت گر گئی۔

 

مارسیلی میں مظاہرین سٹی ہال میں داخل ہو گئے، ایک مجسمہ الٹ دیا اور فرنیچر توڑ دیا، جبکہ شہر لیل میں میئر کے دفتر میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔

 

پیرس سمیت مختلف شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

 

 پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور پانی کی توپوں کا استعمال کیا۔

 

یہ مظاہرے مہنگائی، حکومتی پالیسیوں اور پولیس کے مبینہ تشدد کے خلاف کیے گئے۔

 

 فرانسیسی وزیرِ اعظم کے مطابق ملک بھر میں 1,200 سے زائد مظاہرین گرفتار کیے جا چکے ہیں، جبکہ تقریباً 150 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں