Business

عالمی منڈی میں خام تیل 110 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گیا

عالمی منڈی میں خام تیل 110 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گیا
۲ دن پہلے

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت مئی کے بعد پہلی مرتبہ 110 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت بھی 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔ 

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھنے کے خدشات ہیں۔ 

جمعے کو برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت میں 3.94 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 109.86 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ 

یہ برینٹ خام تیل کی 19 مئی کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ 

دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ، یعنی ڈبلیو ٹی آئی، کے مستقبل کے سودوں میں بھی تیزی دیکھی گئی۔ 

امریکی خام تیل کی قیمت 3.44 ڈالر فی بیرل اضافے کے بعد 101.41 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی، جو 17 ستمبر کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ 

معاشی تجزیہ کاروں نے خام تیل کی دونوں اہم عالمی اقسام کی قیمتوں میں اضافے کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور علاقائی کشیدگی میں ممکنہ اضافے سے متعلق خدشات سے منسلک کیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں