پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پیش رفت، ڈچ کاروباری وفد کا ایس آئی ایف سی کا دورہ
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ کی قیادت میں ڈچ کاروباری وفد نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل، ایس آئی ایف سی، کا دورہ کیا۔
ملاقات میں وفد کو سرمایہ کاری کے مواقع اور ون ونڈو سہولت کاری کے نظام سے آگاہ کیا گیا، جبکہ خصوصی اقتصادی زونز، جی ایس پی پلس کے تحت تجارت اور کاروباری اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
دورے کے دوران ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے سیکریٹری ڈاکٹر جہانزیب نے ڈچ وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع سے متعلق بریفنگ دی۔
انہوں نے وفد کو سرمایہ کاروں کے لیے قائم ون ونڈو سہولت کاری کے نظام سے بھی آگاہ کیا، جس کا مقصد سرمایہ کاری کے عمل میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
ڈچ کاروباری وفد کو کراچی انڈسٹریل پارک اور بن قاسم انڈسٹریل پارک سمیت ملک کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے امکانات کے بارے میں بتایا گیا۔
ملاقات میں جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنسز پلس، جی ایس پی پلس، کے تحت تجارتی مواقع اور کاروباری شعبے میں اصلاحات پر بھی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون بڑھانے کے امکانات زیرِ بحث آئے۔
ڈچ سرمایہ کاری میں اضافے اور دونوں ممالک کے تجارتی روابط مضبوط ہونے سے پاکستان کی برآمدات، صنعتی سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔