Business

ایک سال میں گیس سیکٹر کے گردشی قرضوں میں 344 ارب روپے کا اضافہ

ایک سال میں گیس سیکٹر کے گردشی قرضوں میں 344 ارب روپے کا اضافہ
۲ گھنٹے پہلے

پیٹرولیم ڈویژن نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ملک میں گیس کے شعبے کے گردشی قرضوں میں 344 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 30 جون 2026 تک مجموعی گردشی قرضہ 3 ہزار 631 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران گیس کے شعبے میں بڑھتے ہوئے گردشی قرضوں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ 

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران گیس سیکٹر کے گردشی قرضوں میں 344 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 30 جون 2026 تک گیس کے شعبے کے مجموعی گردشی قرضے 3 ہزار 631 ارب روپے تک پہنچ چکے تھے۔ 

پیٹرولیم ڈویژن نے یہ اعداد و شمار قومی اسمبلی میں گیس کے شعبے کی مالی ذمہ داریوں سے متعلق سوالات کے جواب میں پیش کیے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں