Pakistan

راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں موٹرسائیکل کھائی میں جاگری، میاں بیوی جاں بحق

راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں موٹرسائیکل کھائی میں جاگری، میاں بیوی جاں بحق
۷ گھنٹے پہلے

راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں موٹرسائیکل کھائی میں گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

 

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

 

دوسری جانب اسلام آباد میں دامنِ کوہ سگنل کے قریب سرکاری گاڑی کی موٹرسائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق سرکاری گاڑی مبینہ طور پر رکنِ قومی اسمبلی خرم شہزاد نواز کا بیٹا چلا رہا تھا۔ 

 

خرم شہزاد نواز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین بھی ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں