بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشنز میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق کارروائیوں کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 17 اکتوبر کو پنج پائی میں دہشت گردوں کی جانب سے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور ان کا ٹھکانہ تباہ کر دیا گیا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں مزید 2 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
دوسری جانب خضدار میں ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، جہاں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔
اس کارروائی کے دوران 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
بیان میں دہشت گردی کو بیرونی سرپرستی اور حمایت سے منسلک کیا گیا ہے۔