Pakistan

جامشورو: حادثے میں جاں بحق لڑکی کے اعضاء نکالنے کا الزام، پولیس سرجن کی تردید

جامشورو: حادثے میں جاں بحق لڑکی کے اعضاء نکالنے کا الزام، پولیس سرجن کی تردید
۵ گھنٹے پہلے

جامشورو میں سڑک حادثے میں جاں بحق ہونے والی نوجوان لڑکی کے اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے دوران ڈاکٹر نے اس کے اعضاء نکال لیے۔

 

پولیس سرجن ڈاکٹر وسیم نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوسٹ مارٹم مقررہ اصولوں اور قانون کے مطابق کیا گیا۔

 

پولیس سرجن کے مطابق لڑکی رات کے وقت حادثے میں جاں بحق ہوئی تھی، جبکہ اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اگلی صبح لائی گئی۔

 

واضح رہے کہ حادثہ گزشتہ رات سندھ یونیورسٹی کے سامنے انڈس ہائی وے پر پیش آیا تھا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں