Pakistan

اسلام آباد: حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر ایچ نائن اتوار بازار بند

اسلام آباد: حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر ایچ نائن اتوار بازار بند
۵ گھنٹے پہلے

اسلام آباد کے ایچ نائن اتوار بازار کو آگ سے بچاؤ کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر بند کر دیا گیا۔

 

بازار کی بندش کے خلاف دکانداروں نے احتجاج کیا اور سی ڈی اے کے خلاف نعرے لگائے۔ 

 

دکانداروں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے حفاظتی انتظامات پر کروڑوں روپے خرچ کیے ہیں۔

 

بازار کے باہر 200 سے 250 دکانداروں نے دھرنا دے کر بازار فوری کھولنے کا مطالبہ کیا۔

 

بازار بند ہونے سے دکانداروں کا کاروبار متاثر ہوا ہے، جبکہ شہری بھی سستی اشیا کی خریداری سے محروم ہو گئے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں