Breaking News

آبنائے ہرمز سات روز میں کھل سکتی ہے، فیصلہ امریکا کے ہاتھ میں ہے: عباس عراقچی

آبنائے ہرمز سات روز میں کھل سکتی ہے، فیصلہ امریکا کے ہاتھ میں ہے: عباس عراقچی
۶ گھنٹے پہلے

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کی شرائط پوری ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت سات روز کے اندر بحال کی جا سکتی ہے، تاہم اس کا فیصلہ اب امریکا کے ہاتھ میں ہے۔

 

بغداد میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ ایران سات روزہ منصوبہ قطر کے ذریعے امریکا کو بھجوا چکا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ امریکی دھمکیوں، حملوں اور ناکہ بندی کا سلسلہ جاری رہنے تک بحری تحفظ بحال نہیں ہو سکتا۔ 

 

انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکی کارروائیوں اور وعدوں کی خلاف ورزیوں نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد میں رکاوٹ پیدا کی۔

 

ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ایران ہمیشہ نیک نیتی سے مذاکرات میں شریک ہوا، لیکن امریکی فوجی کارروائیوں نے اس کے اعتماد کو نقصان پہنچایا۔ 

 

ان کے مطابق ایران دباؤ اور دھمکیوں کے ذریعے اپنے جائز حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔

 

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران جنگ کی قیمت سے آگاہ ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے۔

 

 باہمی احترام اور وعدوں کی پاسداری کی یقین دہانی کی صورت میں ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

 

انہوں نے علاقائی ممالک پر زور دیا کہ وہ سیکیورٹی تعاون بڑھائیں اور اپنی سرزمین یا بنیادی ڈھانچے کو پڑوسی ممالک کے خلاف حملوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں