Sports

بغیر اجازت قومی ٹیم کا کیمپ چھوڑنے پر رونالڈو کو 30 روزہ معطلی اور جرمانہ

بغیر اجازت قومی ٹیم کا کیمپ چھوڑنے پر رونالڈو کو 30 روزہ معطلی اور جرمانہ
۱ دن پہلے

پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو قومی ٹیم کے کیمپ سے اجازت کے بغیر روانہ ہونے پر پرتگال فٹبال فیڈریشن کی جانب سے مبینہ طور پر 30 روزہ معطلی اور 255 یورو جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق رونالڈو کی آمدنی کے مقابلے میں جرمانے کی رقم انتہائی معمولی ہے، تاہم برطانوی صحافی پیئرز مورگن نے اس کی ادائیگی میں مدد کی پیشکش کر دی ہے۔ 

پیئرز مورگن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر رونالڈو کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جرمانے کی رقم ادا کرنے میں ان کی مدد کر سکتے ہیں۔ 

مورگن طویل عرصے سے پرتگالی فٹبالر کے قریبی دوست اور مداح ہیں۔ انہوں نے کوچ جورج جیسز کے ساتھ حالیہ تنازع میں بھی رونالڈو کی حمایت کی تھی۔ 

فوربز کے تخمینے کے مطابق 41 سالہ رونالڈو تنخواہ اور تجارتی معاہدوں سمیت سالانہ تقریباً 30 کروڑ ڈالر کماتے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق سعودی فٹبال کلب النصر سے رونالڈو کی بنیادی سالانہ تنخواہ تقریباً 20 کروڑ 84 لاکھ یورو ہے۔ 

اس حساب سے رونالڈو صرف اپنی کلب کی تنخواہ سے تقریباً 39 سیکنڈز میں 255 یورو جرمانے کے برابر رقم کما لیتے ہیں۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معطلی کے باوجود رونالڈو 14 نومبر کو ڈنمارک اور 17 نومبر کو ویلز کے خلاف پرتگال کے میچز میں شرکت کر سکیں گے۔ 

اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ 30 روزہ پابندی کا آغاز یکم اکتوبر سے شمار کیا گیا ہے، اس لیے معطلی کی مدت دونوں میچز سے قبل ختم ہو جائے گی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں