Sports

عرفات منہاس نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

عرفات منہاس نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا
۱۴ گھنٹے پہلے

پاکستانی آل راؤنڈر عرفات منہاس نے سہ ملکی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔ 

عرفات منہاس نے مشکل وقت میں 59 رنز کی اہم اننگز کھیل کر پاکستانی ٹیم کو سہارا دیا، جس کے بعد بولنگ میں بھی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 40 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ 

اس کارکردگی کے ساتھ عرفات منہاس ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ہی میچ میں نصف سنچری بنانے اور 5 یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔ 

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی اور عبدالرزاق یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ 

سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے ون ڈے کیریئر میں 3 مرتبہ ایک ہی میچ میں نصف سنچری بنانے کے ساتھ 5 وکٹیں حاصل کیں۔ 

شاہد آفریدی نے پہلی مرتبہ سال 2000 میں لاہور میں انگلینڈ کے خلاف یہ اعزاز حاصل کیا تھا، جب انہوں نے 61 رنز بنائے اور بولنگ میں 40 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

شاہد آفریدی کو عالمی ون ڈے کرکٹ میں یہ کارنامہ سب سے زیادہ 3 مرتبہ انجام دینے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہے۔ 

اس کے علاوہ سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بھی سال 2000 میں بھارت کے خلاف 70 رنز بنانے کے ساتھ 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ 

عرفات منہاس اب انگلینڈ کے خلاف شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے بعد اس اعزاز کے حامل پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں