Sports

ایشین پیرا گیمز میں حیدر علی نے پاکستان کے لیے چاندی کا تمغہ جیت لیا

ایشین پیرا گیمز میں حیدر علی نے پاکستان کے لیے چاندی کا تمغہ جیت لیا
۱ منٹ پہلے

پاکستان کے نامور پیرا ایتھلیٹ حیدر علی نے جاپان میں جاری ایشین پیرا گیمز کے ڈسکس تھرو مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیت کر اپنے بین الاقوامی کیریئر میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کرلی۔ 

حیدر علی نے ڈسکس تھرو کے مقابلے میں 57 اعشاریہ 20 میٹر کی شاندار تھرو کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی اور سلور میڈل اپنے نام کیا۔ 

اس کارکردگی کے ساتھ پاکستانی ایتھلیٹ نے اپنا نیا ذاتی بہترین ریکارڈ بھی قائم کیا۔ 

مقابلے میں ازبکستان کے ایتھلیٹ نے سونے کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ بھارت کے ایتھلیٹ نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ 

حیدر علی اس سے قبل بھی مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کے لیے متعدد تمغے جیت چکے ہیں، جبکہ ایشین پیرا گیمز میں چاندی کا یہ تمغہ ان کی عالمی سطح پر کامیابیوں میں ایک اور اضافہ ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں