Pakistan
گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس، ملزم سعد عباسی پر فرد جرم عائد
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کے قتل کیس میں ملزم سعد عباسی پر فرد جرم عائد کردی، تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران ملزم سعد عباسی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے ملزم پر باقاعدہ فرد جرم عائد کی، تاہم سعد عباسی نے اپنے خلاف عائد الزام تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ گروپ کیپٹن عاصم طارق کے قتل کا مقدمہ ملزم سعد عباسی کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درج ہے۔