Pakistan

پاک فوج کے افسر بن کر شہریوں سے فراڈ، کراچی میں دو ملزمان گرفتار

پاک فوج کے افسر بن کر شہریوں سے فراڈ، کراچی میں دو ملزمان گرفتار
۱ منٹ پہلے

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کراچی نے پاک فوج کے افسر ظاہر کرکے شہریوں سے مبینہ طور پر فراڈ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت مزمل ولد بدرالدین قریشی اور حمزہ ولد محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔

 

 دونوں کو کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

 

ملزمان مبینہ طور پر فوجی اور سرکاری محکموں میں اثر و رسوخ اور تعلقات کا جھوٹا دعویٰ کرتے تھے۔ 

 

وہ تبادلوں، تقرریوں اور دیگر سرکاری امور انجام دلانے کے وعدے کرکے شہریوں سے بھاری رقوم وصول کرتے تھے۔

 

ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 114/2026 درج کر لیا گیا ہے۔

 

 مقدمے میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 109 اور انسدادِ الیکٹرانک جرائم ایکٹ 2025 میں ترمیم کے بعد شامل دفعات 13، 14 اور 16 لگائی گئی ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں