Breaking News

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے استعفیٰ دے دیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے استعفیٰ دے دیا
۲۲ گھنٹے پہلے

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے اپنا استعفیٰ صدرِ پاکستان کو بھجوا دیا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب لاہور ہائیکورٹ کے نئے ججز روسٹر میں انہیں راولپنڈی بنچ میں تعینات کیا گیا تھا۔ 

جسٹس محسن اختر کیانی اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی فرائض انجام دے رہے تھے، جہاں سے اپریل 2026 میں ان کا تبادلہ لاہور ہائیکورٹ کردیا گیا تھا۔ 

ان کے تبادلے کی منظوری جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے دی تھی، جس کے بعد صدارتی منظوری سے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعیناتی کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی سینیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پر تھے۔ 

لاہور ہائیکورٹ میں تبادلے کے بعد ان کی سینیارٹی متاثر ہوئی اور ابتدائی طور پر انہیں ججز کی فہرست میں بارہویں نمبر پر رکھا گیا تھا۔ 

بعدازاں اکتوبر میں جاری ہونے والی نئی سینیارٹی لسٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی لاہور ہائیکورٹ کے ججز میں دسویں نمبر پر آگئے تھے۔ 

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حال ہی میں جاری کیے گئے نئے ججز روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کو راولپنڈی بنچ میں تعینات کیا گیا تھا۔ 

نئے روسٹر کے تحت 2 نومبر سے 24 دسمبر 2026 تک مقدمات کی سماعت کے لیے راولپنڈی بنچ کے ججز کی ذمہ داریاں مقرر کی گئی تھیں، جن میں جسٹس محسن اختر کیانی بھی شامل تھے۔ 

 جسٹس محسن اختر کیانی نے 2032 میں اپنی مقررہ عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہونا تھا۔ 
 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں