ایمن خان کا فیشن ویک میں بدلا ہوا انداز، فٹنس اور گولڈن گاؤن نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی
پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ایمن خان کی فیشن ویک میں شرکت کے دوران سامنے آنے والی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔ مداحوں نے اداکارہ کے بدلے ہوئے انداز، فٹنس اور سنہری رنگ کے گاؤن کو خوب سراہا۔
حال ہی میں منعقدہ فیشن ویک کی تقریب میں ایمن خان گولڈن گاؤن پہنے نظر آئیں۔ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں تو صارفین نے ان کے نئے لُک اور شخصیت میں آنے والی تبدیلی پر تبصرے شروع کردیے۔
متعدد مداحوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ اداکارہ نے تقریباً ایک سال قبل اپنی بیٹی نیمل کو جنم دیا تھا، تاہم اب وہ پہلے سے مختلف اور فٹ نظر آرہی ہیں۔
ایمن خان نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا تھا۔ مختلف ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے بعد انہوں نے مرکزی کرداروں کے ذریعے بھی شہرت حاصل کی۔
تاہم ڈراما سیریل ’باندی‘ کے بعد سے انہوں نے اداکاری سے وقفہ لے رکھا ہے اور اپنی ذاتی اور گھریلو زندگی پر توجہ دے رہی ہیں۔
ایمن خان اب تین بیٹیوں کی والدہ ہیں اور ٹیلی ویژن سے دور رہنے کے باوجود سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
ان کی حالیہ تصاویر پر مداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے، جنہوں نے اداکارہ کے نئے انداز، لباس اور فٹنس کی تعریف کی ہے۔