Pakistan

وزیر دفاع خواجہ آصف سے سعودی سفیر کی ملاقات، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیر دفاع خواجہ آصف سے سعودی سفیر کی ملاقات، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
۷ گھنٹے پہلے

وزیر دفاع خواجہ آصف سے سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح تامی البغامی نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی اور دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ 

اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ 

دونوں جانب سے باہمی مفادات پر مبنی تعاون کو فروغ دینے اور دفاعی شعبے سمیت مشترکہ دلچسپی کے معاملات میں دوطرفہ روابط مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں