Pakistan

سنگاپور کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی و عالمی سیکیورٹی پر گفتگو

سنگاپور کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی و عالمی سیکیورٹی پر گفتگو
۱ منٹ پہلے

سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی، جس میں علاقائی اور عالمی سیکیورٹی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور سنگاپور کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہوئی اور دونوں ممالک کے ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ 

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ 

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے پُرعزم ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا اور علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کو سراہا۔ 

ملاقات کے دوران پاکستان اور سنگاپور کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں