Entertainment

’کھل نائیک ریٹرنز‘ میں سلمان اور سنجے ایک بار پھر ساتھ نظر آنے کا امکان

’کھل نائیک ریٹرنز‘ میں سلمان اور سنجے ایک بار پھر ساتھ نظر آنے کا امکان
۱ منٹ پہلے

بالی ووڈ کے دو بڑے سپر سٹارز سلمان خان اور سنجے دت ایک بار پھر بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آسکتے ہیں۔ دونوں اداکاروں کی نئی فلم ’کھل نائیک ریٹرنز‘ میں ایک ساتھ کام کرنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ 

یہ فلم 1993 میں ریلیز ہونے والی سنجے دت کی مشہور فلم ’کھل نائیک‘ کا سیکوئل ہے، جس کی تیاری جاری ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق فلم ساز سبھاش گھئی اور ان کی مصنفین کی ٹیم سلمان خان کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک پولیس افسر کا کردار لکھ رہی ہے۔ 

یہ کردار فلم کی کہانی میں اہم ہوگا اور مبینہ طور پر سنجے دت کے کردار ’بلو‘ کی مدد کرتا دکھائی دے گا۔ 

تاہم فلم میں سلمان خان کی شمولیت ابھی حتمی نہیں ہوئی، کیونکہ فلم اس وقت کہانی اور سکرپٹ کی تیاری کے مرحلے میں ہے۔ 

واضح رہے کہ اصل فلم ’کھل نائیک‘ میں سنجے دت نے ’بلو‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا، جبکہ جیکی شروف اور مادھوری ڈکشٹ بھی اہم کرداروں میں نظر آئے تھے۔ 

اب فلم کے سیکوئل ’کھل نائیک ریٹرنز‘ میں سنجے دت کے کردار کی کہانی کو آگے بڑھانے کی توقع کی جارہی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں