Business

مہنگائی کا ایک اور بم، 650 روپے کلو فروخت ہونے والی ایل پی جی کی سرکاری قیمت میں بھی اضافہ

مہنگائی کا ایک اور بم، 650 روپے کلو فروخت ہونے والی ایل پی جی کی سرکاری قیمت میں بھی اضافہ
۱ منٹ پہلے

حکومت نے ایل پی جی صارفین پر قیمتوں کا ایک اور بم گرا دیا، ملک بھر میں عام مارکیٹ میں 650 روپے فی کلو فروخت ہونے والی ایل پی جی کی سرکاری قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ 

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک بھر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 73 پیسے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ 

اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو استعمال کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 173 روپے 86 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ 

قیمتوں میں اضافے کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی نئی سرکاری قیمت 3 ہزار 470 روپے 9 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ 

ایل پی جی کی سرکاری قیمتوں میں اضافے سے گھریلو صارفین پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑے گا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں