Pakistan

لائبہ اعجاز کیس: ملزم نعمان پر مانسہرہ کی 3 خواتین سے بھی فراڈ کا الزام

لائبہ اعجاز کیس: ملزم نعمان پر مانسہرہ کی 3 خواتین سے بھی فراڈ کا الزام
۱ منٹ پہلے

 لائبہ اعجاز کیس کے ملزم نعمان پر مانسہرہ کی تین خواتین کو نوکری کا جھانسا دے کر لاکھوں روپے بٹورنے کا الزام سامنے آیا ہے۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق ایک متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ملزم نے 2025 میں ان سے 12 لاکھ روپے لیے اور تعیناتی کے جعلی خطوط فراہم کیے۔ 

 

خاتون کے مطابق ملازمت جوائن کرنے سے قبل دستاویزات کی جانچ کی تو وہ جعلی نکلیں۔

 

ایک دوسری خاتون نے الزام عائد کیا کہ نعمان کو قتل کرکے تمام شواہد ختم کر دیے گئے۔ 

 

ان کا کہنا تھا کہ اگر 2025 میں درج مقدمے کو سنجیدگی سے لیا جاتا تو آج لائبہ زندہ ہوتی۔

 

یاد رہے کہ لائبہ اعجاز کو امریکا میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا خواب فراڈ ثابت ہونے کے بعد شدید مالی نقصان اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 

 

گزشتہ ماہ ان کی مبینہ خودکشی کی خبر سامنے آئی تھی۔

 

بعدازاں لائبہ اعجاز کیس کا مرکزی ملزم نعمان پولیس حراست کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی جانب سے پولیس ٹیم پر فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہوگیا تھا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں