Entertainment

53 سال کی عمر میں ایشوریا رائے کی خوبصورتی اور فٹنس کا راز کیا ہے؟

53 سال کی عمر میں ایشوریا رائے کی خوبصورتی اور فٹنس کا راز کیا ہے؟
۱۶ گھنٹے پہلے

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن یکم نومبر کو اپنی 53ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ 

 

خوبصورتی اور فٹنس کے باعث شہرت رکھنے والی اداکارہ کی خوراک اور روزمرہ معمولات بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا کسی سخت غذائی منصوبے پر عمل نہیں کرتیں بلکہ سادہ اور گھر کے پکے کھانوں کو ترجیح دیتی ہیں۔ 

 

ان کی خوراک میں دال، چپاتی، سبزیاں اور پھل شامل ہوتے ہیں، جبکہ وہ جنک فوڈ اور زیادہ چکنائی والی غذاؤں سے پرہیز کرتی ہیں۔

 

رپورٹس کے مطابق وہ دن کا آغاز نیم گرم پانی میں شہد اور لیموں ملا کر پینے سے کرتی ہیں اور ناشتہ کبھی نہیں چھوڑتیں۔ 

 

صبح کے کھانے میں براؤن بریڈ ٹوسٹ اور دلیہ شامل ہوتا ہے، جبکہ وہ پروٹین اور فائبر سے بھرپور غذاؤں کو بھی اہمیت دیتی ہیں۔

 

دوپہر کے کھانے میں وہ سادہ گھریلو غذا پسند کرتی ہیں اور رات کا کھانا ہلکا رکھتی ہیں۔

 

 ماضی کی میڈیا رپورٹس میں ان کے رات کے کھانے میں گرل کی ہوئی مچھلی اور براؤن چاول کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

 

 بھوک لگنے پر وہ موسمی پھل اور خشک میوہ جات کھاتی ہیں اور دن بھر مناسب مقدار میں پانی پینے کا خیال رکھتی ہیں۔

 

فٹنس برقرار رکھنے کے لیے ایشوریا جسمانی سرگرمیوں کو اہمیت دیتی ہیں۔ 

 

رپورٹس کے مطابق وہ سخت ورزش کے بجائے یوگا کو زیادہ پسند کرتی ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں