Sports

محمد رضوان اور امام الحق قائداعظم ٹرافی میں ایکشن میں نظر آئیں گے

محمد رضوان اور امام الحق قائداعظم ٹرافی میں ایکشن میں نظر آئیں گے
۱ گھنٹے پہلے

قومی کرکٹرز محمد رضوان اور امام الحق قائداعظم ٹرافی میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق محمد رضوان قائداعظم ٹرافی میں پشاور کی نمائندگی کریں گے، جبکہ امام الحق ملتان کی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان اور امام الحق ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے لیے اپنی اپنی ٹیموں کو دستیاب ہیں۔ 

دونوں کھلاڑی اس سے قبل پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں بھی شرکت کرچکے ہیں۔ 

واضح رہے کہ قائداعظم ٹرافی گریڈ ون کا پہلا راؤنڈ 3 نومبر سے شیڈول ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں