Pakistan

ہنگو میں گھر کے اندر فائرنگ سے 2 خواتین اور 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ہنگو میں گھر کے اندر فائرنگ سے 2 خواتین اور 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق
۱ منٹ پہلے

خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں گھر کے اندر فائرنگ کے واقعے میں 2 خواتین اور 3 بچوں سمیت 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

 

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہنگو کے علاقے سروخیل میں پیش آیا، جہاں ایک گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صلاح الدین نے واقعے میں 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔

 

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں، جبکہ واقعے کے محرکات اور دیگر پہلوؤں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل ہنگو کے علاقے توغسرائے میں بھی فائرنگ کا ایک الگ واقعہ رپورٹ ہوا تھا، جہاں تلخ کلامی کے بعد گولیاں چلنے سے جانی نقصان ہوا۔

 

ہنگو پولیس کے مطابق توغسرائے میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا تھا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں