Sports

سپین کے فٹبالر جیسس ڈی میگوئل میچ کے دوران شدید زخمی ہونے کے بعد انتقال کر گئے

سپین کے فٹبالر جیسس ڈی میگوئل میچ کے دوران شدید زخمی ہونے کے بعد انتقال کر گئے
۱۸ گھنٹے پہلے

سپین کے فٹبالر جیسس ڈی میگوئل میچ کے دوران حریف ٹیم کے گول کیپر سے زور دار ٹکر کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے کے بعد انتقال کر گئے۔ 

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوس ناک واقعہ سپین کے سیکنڈ ڈویژن فٹبال میچ کے دوران پیش آیا، جہاں جیسس ڈی میگوئل کی مخالف ٹیم کے گول کیپر سے شدید ٹکر ہوگئی۔ 

رپورٹس کے مطابق ٹکر اس قدر شدید تھی کہ فٹبالر کے سر اور سینے پر سنگین چوٹیں آئیں، جس کے بعد ان کی حالت تشویش ناک ہوگئی۔ 

طبی حکام کی جانب سے پیر کے روز جیسس ڈی میگوئل کی حالت انتہائی تشویش ناک قرار دی گئی تھی۔ 

تاہم منگل کی صبح ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ کے دوران مخالف کھلاڑی سے ٹکرانے پر حریف ٹیم کے گول کیپر کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا۔ 

جیسس ڈی میگوئل کی موت میچ کے دوران لگنے والی شدید چوٹوں کے بعد ہوئی، جبکہ ابتدائی رپورٹس میں ان کے علاج اور حادثے کے مزید حالات سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں