Pakistan

وہاڑی میں سکول وین پر تیزاب حملہ، 2 بچے اور ڈرائیور جھلس گئے

وہاڑی میں سکول وین پر تیزاب حملہ، 2 بچے اور ڈرائیور جھلس گئے
۱ منٹ پہلے

وہاڑی کے علاقے ماچھیوال میں سکول سے گھر واپس جانے والے بچوں کی وین پر تیزاب پھینکنے سے 2 بچے اور ڈرائیور معمولی جھلس گئے، جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم نے سکول سے واپسی پر بچوں اور وین ڈرائیور کو نشانہ بنایا۔ تیزاب پھینکنے والے ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے۔ 

پولیس کی ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم اور وین ڈرائیور کے درمیان پرانی رنجش تھی۔ 

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) تصور اقبال کے مطابق تیزاب پھینکنے والے ملزم کی شناخت شکیل کے نام سے ہوئی ہے، جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں