Business

سونا ایک ہی دن میں 13 ہزار 900 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 26 ہزار سے تجاوز

سونا ایک ہی دن میں 13 ہزار 900 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 26 ہزار سے تجاوز
۱ منٹ پہلے

پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 13 ہزار 900 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 26 ہزار 36 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 13 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 

اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 36 روپے ہوگئی ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 11 ہزار 917 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

اس طرح مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 65 ہزار 257 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ 

**عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا** 

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں تیزی دیکھی گئی ہے۔ 

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 139 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 35 ڈالر ہوگئی ہے۔ 

تازہ اعدادوشمار کے مطابق مقامی اور عالمی دونوں مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں