Business

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 2 سپاٹ کارگوز کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کردیے

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 2 سپاٹ کارگوز کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کردیے
۱ منٹ پہلے

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے دسمبر اور جنوری میں سپلائی کے لیے لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کے 2 سپاٹ کارگوز کی خریداری کے ٹینڈر جاری کرتے ہوئے عالمی سپلائرز سے 6 نومبر تک بولیاں طلب کرلی ہیں۔ 

اسلام آباد سے جاری پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے اعلامیے کے مطابق دونوں سپاٹ کارگوز کی خریداری کے لیے بین الاقوامی سپلائرز کو ٹینڈر کے عمل میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی ہے۔ 

پی ایل ایل نے بتایا کہ ٹینڈر دسمبر اور جنوری کی سپلائی کے لیے جاری کیے گئے ہیں اور عالمی سپلائرز اپنی بولیاں 6 نومبر تک جمع کراسکتے ہیں۔ 

اعلامیے کے مطابق ٹینڈر کے تحت موصول ہونے والی تمام بولیاں 6 نومبر کو ہی کھولی جائیں گی۔ 

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پہلے ایل این جی کارگو کی ڈلیوری 14 سے 16 دسمبر کے درمیان ہوگی، جبکہ دوسرے کارگو کی ڈلیوری 9 سے 11 جنوری کے درمیان مقرر کی گئی ہے۔ 

اس طرح دونوں سپاٹ کارگوز کی خریداری کے لیے بولیوں کی آخری تاریخ اور سپلائی کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں