Breaking News

انتخابات کے نتائج سے امریکا کی ایران مخالف پالیسی تبدیل نہیں ہوگی، مجتبیٰ خامنہ ای

انتخابات کے نتائج سے امریکا کی ایران مخالف پالیسی تبدیل نہیں ہوگی، مجتبیٰ خامنہ ای
۱ منٹ پہلے

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں سیاسی جماعتوں کی تبدیلی سے واشنگٹن کی ایران مخالف پالیسی میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکا نے دوبارہ جارحیت کی تو ایران اس مرتبہ کہیں زیادہ وسیع پیمانے پر جواب دے گا۔ 

اپنے بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ امریکا میں حکمران جماعت کی تبدیلی سے اس کے رویے اور پالیسیوں میں بھی تبدیلی آجائے گی، تاہم امریکی انتخابی نتائج سے واشنگٹن کی ایران دشمن پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔ 

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ کچھ افراد کا خیال ہے کہ امریکا کو رعایتیں دے کر اس کی دشمنی ختم کی جاسکتی ہے، لیکن ایسی سوچ رکھنے والے تمام لوگ سنگین غلط فہمی کا شکار ہیں۔ 

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف دوبارہ جارحیت کی تو اس کا جواب پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ وسیع پیمانے پر دیا جائے گا۔ 

مجتبیٰ خامنہ ای نے خلیج میں پیش آنے والے واقعات اور آبنائے ہرمز کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان واقعات نے امریکا کے ناقابل تسخیر ہونے کا تصور توڑ دیا ہے۔ 

ان کے مطابق حالیہ صورتحال نے ان حکومتوں کو بھی بے نقاب کردیا ہے جو اپنے عوام پر بھروسا کرنے کے بجائے بیرونی طاقتوں پر انحصار کرتی ہیں۔ 

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ جسے وہ ’بڑا شیطان‘ قرار دیتے ہیں، اس کی خواہش ہے کہ ایرانی قوم غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہتھیار ڈالنے کی معمولی سی جھلک بھی شہدا اور ایرانی قوم کی قربانیوں کو ضائع کرنے کے مترادف ہوگی۔ 

مجتبیٰ خامنہ ای کے مطابق ایسی کوئی بھی پسپائی اس دشمن کی حوصلہ افزائی کرے گی جسے انہوں نے مغرور قرار دیا، اور وہ مزید بڑے مطالبات سامنے لائے گا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات دشمن کو مزید جنگیں شروع کرنے اور جارحیت کے نئے اقدامات کی کوشش کرنے کی ترغیب دے سکتے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں