Pakistan

چوہدری سالک حسین کا لیگل نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

چوہدری سالک حسین کا لیگل نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا اعلان
۱ منٹ پہلے

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے لیگل نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم رہنے کا اعادہ کیا ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی سے متعلق الزام کو بھی من گھڑت قرار دے دیا۔ 

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ انہیں ابھی تک لیگل نوٹس موصول نہیں ہوا، صرف اس کے بارے میں سنا ہے۔ نوٹس ملنے کے بعد اس کا جائزہ لے کر بھرپور جواب دیں گے۔ 

وفاقی وزیر نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کی تعیناتی سے متعلق الزام کو مکمل طور پر من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ 

پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے اور اس حوالے سے انٹرویو دینے سے پہلے یا بعد میں اپنے بھائی سے کوئی بات نہیں کی۔ 

چوہدری سالک نے وزیراعلیٰ پنجاب کے دو روز قبل دیے گئے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مریم نواز خود بھی صوبے میں کرپشن کی موجودگی تسلیم کرچکی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا دو دن پہلے دیا گیا بیان نکال کر دیکھ لیا جائے، جس میں انہوں نے پنجاب میں کرپشن ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں