Business

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 9 فیصد کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 9 فیصد کمی
۶ گھنٹے پہلے

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 9 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد برطانوی برینٹ کروڈ کی قیمت 93.67 ڈالر اور امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 87 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی۔ 

دوسری جانب پاکستان میں مسلسل تیسرے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے پیٹرول مزید 7 روپے 6 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر سستا کردیا ہے۔ 

تازہ کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 362 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 387 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ 

پیر سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 15 روپے 91 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے 15 پیسے فی لیٹر کمی ہوچکی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 5 نومبر 2026 سے ہوگا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں