Pakistan

نیشنل گرڈ کمپنی کے ترسیلی نظام میں ناکامی، پاکستانی مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور

نیشنل گرڈ کمپنی کے ترسیلی نظام میں ناکامی، پاکستانی مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور
۵ گھنٹے پہلے

نیشنل گرڈ کمپنی (این جی سی) کے ترسیلی نظام میں ناکامی کے باعث پاکستان میں بجلی صارفین سستی بجلی دستیاب ہونے کے باوجود مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہیں۔ 

این جی سی سندھ اور جنوبی پاکستان میں پیدا ہونے والی نسبتاً کم لاگت بجلی ملک کے بڑے مراکزِ استعمال تک مؤثر انداز میں منتقل کرنے میں ناکام ہے، جس کے باعث صارفین کو بجلی کی زیادہ قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ 

ترسیلی نظام کی محدود صلاحیت کے سبب بجلی کی پیداوار کے لیے مہنگی ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) اور درآمدی کوئلے پر انحصار بڑھ رہا ہے، جبکہ تھر کے کوئلے، جوہری توانائی اور ہوا سے پیدا ہونے والی نسبتاً سستی بجلی کی مکمل صلاحیت سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا۔ 

سستی بجلی کی دستیابی اور مہنگے ذرائع سے پیداوار پر انحصار کے اس تضاد نے ملک میں بجلی کے نرخوں کے بحران کو مزید سنگین کردیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں