Business
پاکستان میں سونا 9 ہزار 600 روپے مہنگا
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ سونا 9 ہزار 600 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 9 ہزار 600 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 8 ہزار 230 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 96 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 131 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
یوں مقامی اور عالمی دونوں مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔