Business
پیٹرول اور ڈیزل سستا ،گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے مال برداری کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ چار سے پانچ روز کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے پیش نظر گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایندھن کی قیمتیں کم ہونے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی مال برداری کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
ملک شہزاد اعوان نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر پیٹرولیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کو مزید ریلیف فراہم کرنے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے۔