Business
سونا فی تولہ 6500 روپے سستا، عالمی مارکیٹ میں بھی قیمت گر گئی
پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 6 ہزار 500 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 573 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 914 روپے ہوگئی۔
ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوا ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 65 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 66 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق مقامی اور عالمی دونوں مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔