Sports

لاہور میں سموگ، پاکستان سری لنکا دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی منتقل ہونے کا امکان

لاہور میں سموگ، پاکستان سری لنکا دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی منتقل ہونے کا امکان
۱ منٹ پہلے

لاہور: لاہور میں سموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 17 نومبر سے شیڈول دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

 

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام لاہور میں موسم اور فضائی آلودگی کی صورتحال سے پریشان ہیں، جس کے بعد دوسرے ٹیسٹ میچ کو لاہور سے راولپنڈی منتقل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

 

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کی منتقلی سے متعلق مشاورت ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق اگر اس تجویز پر عمل درآمد کیا گیا تو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی بھی راولپنڈی کو مل جائے گی۔

 

لاہور میں گزشتہ چند روز سے سموگ کی شدت میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے باعث پی سی بی حکام میچ کے انعقاد کے لیے متبادل انتظامات پر غور کررہے ہیں۔

 

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 17 نومبر سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہے۔

 

دوسری جانب دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ اس وقت راولپنڈی میں جاری ہے، جہاں لاہور کے مقابلے میں سموگ کی شدت کافی کم ہے۔

 

پی سی بی کی جانب سے میچ کی منتقلی کے بارے میں حتمی فیصلہ سامنے آنے تک دوسرے ٹیسٹ کا موجودہ شیڈول برقرار ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں