Pakistan

عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا

عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا
۱ منٹ پہلے

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

 

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو کچھ عرصہ نظر بند رہنے کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہائی مل گئی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق دونوں خواتین کی رہائی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مختلف سطحوں پر کوششیں کی جارہی تھیں۔

 

ان کوششوں میں قانونی اور انتظامی معاملات کو آگے بڑھانے کے لیے پارٹی قیادت کے رابطے بھی شامل تھے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی رہائی یقینی بنانے میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اہم کردار ادا کیا۔

 

بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے دونوں خواتین کی رہائی سے متعلق قانونی اور انتظامی معاملات کو آگے بڑھانے کے بعد آج ان کی رہائی عمل میں آئی۔

 

واضح رہے کہ عمران خان کی دونوں بہنوں کو گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی سرگرمیوں اور دفعہ 144 کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

 

بعد ازاں انتظامیہ نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو نظر بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

 

انتظامی احکامات کے بعد دونوں خواتین کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا تھا، جہاں وہ اپنی رہائی تک نظر بند رہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں