Business

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، فی تولہ 4 ہزار 900 روپے سستا

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، فی تولہ 4 ہزار 900 روپے سستا
۱ دن پہلے

کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونا مزید 4 ہزار 900 روپے سستا ہوگیا۔

 

مقامی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 900 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 11 ہزار 636 روپے ہوگئی۔

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 201 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

 

قیمت میں اس کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونے کا نیا نرخ 3 لاکھ 52 ہزار 911 روپے ہوگیا۔

 

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

 

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 49 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 891 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

 

سونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

 

24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 111 روپے کم ہوکر 5 ہزار 467 روپے ہوگئی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں