Business
سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت 700 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 10 ہزار 936 روپے ہوگئی
کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 10 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کا نیا نرخ 3 لاکھ 52 ہزار 311 روپے ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
عالمی بازار میں فی اونس سونا 7 ڈالر سستا ہونے کے بعد 3 ہزار 884 ڈالر کا ہوگیا ہے۔