Pakistan
قومی اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر ری شیڈول ہونے کا امکان
قومی اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہو کر آئندہ ہفتے طلب کیے جانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس بلانے کی سمری تاحال صدر مملکت کو نہیں بھجوائی۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزارتِ پارلیمانی امور نے پیر کو شام 5 بجے اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر اور وزیراعظم کی ملاقات میں اجلاس کا شیڈول تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اب قومی اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کیے جانے کا امکان ہے۔