Pakistan

شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل

شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل
۹ گھنٹے پہلے

اردن سے شائع ہونے والی دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات کی سالانہ فہرست میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

 

فہرست میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے نام بھی شامل ہیں۔

 

اشاعت کے خصوصی مضمون ’جوائنٹ نمبر ون‘ میں پانچوں رہنماؤں کو سرفہرست رکھنے کی بنیادی وجہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو قرار دیا گیا ہے۔

 

کتاب کے ابتدائی 50 ناموں کی درجہ بندی میں سعودی قیادت پہلے، پاکستانی قیادت دوسرے اور ترک صدر رجب طیب اردوان تیسرے نمبر پر ہیں۔ 

 

تاہم خصوصی مضمون اور شخصیات کی تصاویر میں پانچوں رہنماؤں کو مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن دی گئی ہے۔

 

فہرست میں ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای چوتھے، اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم پانچویں اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی چھٹے نمبر پر ہیں۔ 

 

پاکستان کے معروف عالمِ دین مفتی محمد تقی عثمانی ساتویں پوزیشن پر ہیں۔

 

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم تیرہویں جبکہ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو سولہویں نمبر پر شامل ہیں۔

 

واضح رہے کہ رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر (RISSC) کی جانب سے شائع ہونے والا 2027ء کا ایڈیشن اس فہرست کا اٹھارہواں سالانہ ایڈیشن ہے۔

 

 اس مرتبہ پہلی بار پانچ عالمی رہنماؤں کو مشترکہ طور پر سرفہرست رکھا گیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں